آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
امریکہ، ایران کشیدگی: بحیرہ عرب میں امریکی جنگی بحری بیڑے کی تعیناتی
امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیشِ نظر امریکی بحری بیڑے کو بحیرہ عرب روانہ کیا گیا ہے۔ امریکہ کا دعویٰ ہے کہ یہ فوجی تعیناتیاں ایران کی جانب سے خطے میں امریکی افواج کو لاحق خطرے کے پیشِ نظر کی جا رہی ہیں۔
بی بی سی کو امریکی طیارہ بردار جہاز او ایس ایس ابراہم لنکن تک رسائی ملی، جہاں ہم نے سینیئر امریکی افسران سے پوچھا کہ اس تازہ کشیدگی کی وجہ کیا ہے۔