پنک ٹیکس: چار چیزیں جن کے لیے خواتین مردوں سے زیادہ پیسے دیتی ہیں
خاتون ہونا مرد ہونے کے مقابلے میں مہنگا پڑتا ہے۔ یہ بات تحقیق سے ثابت ہو چکی ہے کہ خواتین بازار میں اپنے لیے مخصوص ایسی اشیا کی مردوں کے لیے مخصوص اشیا کے مقابلے میں زیادہ قیمت ادا کرتی ہیں۔