انڈونیشیا کے سولاویسی جزیرے میں زلزلے اور سونامی سے تباہی

انڈونیشیا کے سولاویسی جزیرے میں زلزلے اور سونامی کے نتیجے میں ہونے والی تباہی تصاویر میں۔

انڈونیشیا میں زلزلے کے بعد سونامی

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنانڈونیشیا کے سولاویسی جزیرے میں طاقتور زلزلے کے بعد سونامی کے نتیجے میں کم از کم 48 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے
انڈونیشیا میں زلزلے کے بعد سونامی

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنجمعے کو آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر سات اعشاریہ پانچ ریکارڈ کی گئی اور زلزلے کے نتیجے میں آنے والی سونامی کی دو میٹر لہروں نے ساحلی شہر پالو میں تباہی مچا دی
انڈونیشیا میں زلزلے کے بعد سونامی

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنعلاقے میں مواصلاتی نظام متاثر ہونے کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے
انڈونیشیا میں زلزلے کے بعد سونامی

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنحکام کا کہنا ہے کہ سینکڑوں افراد زخمی ہوئے ہیں اور متعدد افراد تاحال لاپتہ ہیں
انڈونیشیا میں زلزلے کے بعد سونامی

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنحکام کے مطابق زیادہ تر افراد پالو شہر کے ساحل علاقوں میں ہلاک ہوئے ہیں
انڈونیشیا میں زلزلے کے بعد سونامی

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنسماجی رابطوں پر شیئر کی جانے والی ایک ویڈیو میں سونامی کی لہریں شہر میں داخل ہونے کے بعد لوگوں کو افراتفری میں بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ایک مسجد سمیت متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا