تھائی لینڈ ریسکیو آپریشن تصاویر میں

تھائی لینڈ میں گذشتہ دو ہفتوں سے غار میں پھنسے تمام 12 بچوں اور ان کے کوچ کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے۔

تھائی لینڈ

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنتھائی لینڈ میں بچوں کو غار سے نکالنے کا آپریشن ایک مشکل اور صبر آزما آپریشن تھا
تھائی لینڈ

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنغار میں پھنسے آخری چار بچوں اور ان کے کوچ کو نکالنے کے بعد یہ خطرناک آپریشن پایۂ تکمیل کو پہنچ گیا
تھائی لینڈ

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشناس بات کا اعلان تھائی لینڈ کی بحریہ کے کمانڈوز کی جانب سے کیا گیا کہ غار سے نکالے جانے والے تمام افراد محفوظ ہیں
تھائی لینڈ

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشن12 بچوں اور ان کے فٹبال کوچ 23 جون کو غار میں پانی بھر جانے کے سبب پھنس گئے تھے
تھائی لینڈ

،تصویر کا ذریعہAFP / Getty

،تصویر کا کیپشناس سے قبل آٹھ بچوں کو اتوار اور پیر کو غار سے نکال لیا گیا تھا جو اس وقت ہسپتال میں زیر علاج ہیں
تھائی لینڈ

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty

،تصویر کا کیپشنآپریشن کی کامیابی کے بعد تھائی لینڈ کے لوگ نے خوشی کا اظہار کیا