چوڑیاں، مہندی اور عید

مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان کا اختتام قریب آتے ہی عید کے دن کی مناسبت سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں تیاریاں اپنے عروج پر ہیں۔

پاکستان

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنمسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان کا اختتام قریب آتے ہی عید کے دن کی مناسبت سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مہندی، چوڑیوں، نئے کپڑوں، جوتوں کی خریداری کے ساتھ ساتھ خاص پکوانوں کے لیے تیاریاں اپنے عروج پر ہیں۔
عید

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنعید کے قریب آتے ہی بڑے بڑے شہروں میں ملازمت کی غرض سے آئے لوگ اپنے اپنے علاقوں کا رخ کرتے ہیں جس کے لیے خاص ٹرینیں چلائی جاتی ہیں۔
انڈیا

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنعید کے موقع پر خاص پکوان بنائے جاتے ہیں اور ہر ملک ہر علاقے میں اس دن کی مناسبت سے مخصوص کھانے تیار کیے جاتے ہیں جیسے پاکستان اور اس کے پڑوسی ملک انڈیا میں عید کے دن تقریباً ہر گھر میں سویاں تو لازماً بنائی جاتی ہیں۔
عراق

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنجہاں عید کے لیے نئے نئے کپڑے، چوڑیاں اور مہندی کا ہونا ضروری ہے وہیں چاہے مرد ہوں، بچے یا خواتین بالوں کو تیار کروانا بھی لازمی کاموں میں شامل ہوتا ہے۔ ایسے ہی چند بچے عید کی آمد سے قبل اپنے بالوں کا سٹائل بنوا رہے ہیں۔
عید بازار

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنرمضان میں روزمرہ کھانے پینے کی اشیا کے لیے جہاں سستے بازاروں کا انعقاد کیا جاتا ہے وہیں مہینے کے آخری دنوں میں خصوصی عید بازار سجائے جاتے ہیں۔
متحدہ عرب امارات

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنمتحدہ عرب امارات میں عید کے موقع پر قومی لباس جسے قندورا کہا جاتا ہے خاص طور پر بنوائے جاتے ہیں۔
شام

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنشام کے شمالی شہر الحسکہ میں کئی سالوں بعد حسکہ بازار کھولا گیا ہے جہاں مردوں اور خواتین کی بڑی تعداد کو عید کی خریداری کرتے دیکھا گیا۔
مصر

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنمصر میں عید کی مناسبت سے مکھن سے بنے خاص بسکٹ تیار کیے جاتے ہیں جنھیں ’کحک‘ کہا جاتا ہے۔ ان بسکٹوں کو مصری خواتین کھلے آسمان تلے لگے تندوروں میں تیار کرتی ہیں۔