جب ہوائی جہاز دو ٹکڑوں میں تقسیم ہو گیا: تصاویر

امریکی ریاست ٹیکسس سے ہونڈورس پرواز کرنے والا ایک نجی طیارہ لینڈنگ کے وقت رن وے پر پھسل گیا اور اس کے دو ٹکڑے ہوگئے۔ دیکھیے تصاویر۔

وسطی امریکہ کے ملک ہونڈورس کے دارالحکومت ٹیگوچیگالپا میں منگل کی صبح کو ایک طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوا جس میں کم از کم چھ امریکی شہری زخمی ہوئے۔

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنوسطی امریکہ کے ملک ہونڈورس کے دارالحکومت ٹیگوچیگالپا میں منگل کی صبح کو ایک طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوا گیا، اس حادثے میں کم از کم چھ امریکی شہری زخمی ہوئے۔
گلف سٹریم ہوائی کمپنی کے جی200 طیارے کی نجی پرواز نے امریکہ کی ریاست ٹیکسس کے شہر آسٹن سے پرواز بھری تھی اور وہ ٹنکونٹن انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے پر پھسل گیا۔

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنگلف سٹریم ہوائی کمپنی کے جی200 طیارے کی نجی پرواز نے امریکہ کی ریاست ٹیکسس کے شہر آسٹن سے پرواز بھری تھی اور وہ ٹنکونٹن انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے پر پھسل گیا۔
حکام نے جہاز میں سوار افراد کے بارے میں متضاد اطلاعات فراہم کی ہیں، کچھ کا کہنا کہ چھ افراد تھے اور کچھ کے مطابق نو افراد تھے تاہم پولیس حکام نے تصدیق کی ہے کہ ’خدا کا شکر ہے کوئی ہلاک نہیں ہوا۔‘

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنحکام نے جہاز میں سوار افراد کے بارے میں متضاد اطلاعات فراہم کی ہیں، کچھ کا کہنا کہ چھ افراد تھے اور بعض کے مطابق نو افراد تھے تاہم پولیس حکام نے تصدیق کی ہے کہ ’خدا کا شکر ہے کوئی ہلاک نہیں ہوا۔‘
ایک عینی شاہد نے خبررساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ اس نے پانچ مردوں اور ایک خاتون کو جہاز سے نکالا جنھیں بظاہر نقصان نہیں پہنچا تھا۔

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنایک عینی شاہد نے خبررساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ اس نے پانچ مردوں اور ایک خاتون کو جہاز سے نکالا جنھیں بظاہر نقصان نہیں پہنچا تھا۔
ہونڈورس کے حکام کے مطابق اس طیارے کے دو ٹکڑے ہوگئے اور وہ ایک کھائی میں جا گرا۔

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty

،تصویر کا کیپشنہونڈورس کے حکام کے مطابق اس طیارے کے دو ٹکڑے ہوگئے اور وہ ایک کھائی میں جا گرا۔
پہاڑوں میں گھرے اور انتہائی چھوٹے رن وے والا ٹونکونٹن کے ہوائی اڈے کا شمار دنیا کے مشکل ترین ہوائی اڈوں میں ہوتا ہے۔

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنپہاڑوں میں گھرے اور انتہائی چھوٹے رن وے والا ٹونکونٹن کے ہوائی اڈے کا شمار دنیا کے مشکل ترین ہوائی اڈوں میں ہوتا ہے۔
سنہ 2008 میں ایک سابق ہوائی کمپنی ٹی اے سی اے کا ایک جہاز تقریبا اسی جگہ پر حادثے کا شکار ہوا تھا۔ اس حادثے میں پانچ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty

،تصویر کا کیپشنسنہ 2008 میں ایک سابق ہوائی کمپنی ٹی اے سی اے کا ایک جہاز تقریبا اسی جگہ پر حادثے کا شکار ہوا تھا۔ اس حادثے میں پانچ افراد ہلاک ہوئے تھے۔
ہونڈورس کی حکومت دارالحکومت سے 50 کلومیٹر کے فاصلے پر ایک نیا بین الاقوامی ہوائی اڈہ تعمیر کر رہی ہے۔

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنہونڈورس میں حکومت اب دارالحکومت سے 50 کلومیٹر کے فاصلے پر ایک نیا بین الاقوامی ہوائی اڈہ تعمیر کر رہی ہے۔