’ہر عورت ماں بننے کے لیے پیدا نہیں ہوئی‘
کیا ہر عورت کے لیے ماں بننا ضروری ہے؟ ToBeMother# سیریز کی اس کڑی میں ہماری ساتھی ارم عباسی ہمیں ملوا رہی ہیں حرا تاجور سے۔ حرا کا تعلق اسلام آباد سے ہے لیکن وہ اپنے شوہر اور تین بچوں کے ساتھ پچھلے آٹھ برس سے امریکی ریاست ورجینیا میں رہتی ہیں۔ وہ اپنے بچوں سے بہت پیار کرتی ہیں مگر ان کا یہ بھی ماننا ہے کہ یہ ہر عورت کے بس کی بات نہیں۔ انہوں نے تعلیم دوبارہ شروع کی اور اب ماسٹرز میں داخلہ لیا ہے۔۔

