آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
دبئی کے امیر کی بیٹی لطیفہ کہاں ہیں؟
انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے متحدہ عرب امارات کے حکام سے اپیل کی ہے کہ دبئی کے امیر کی بیٹی شیخہ لطیفہ کے بارے میں بتایا جائے کہ وہ کہاں ہیں۔ شیخہ لطیفہ کو رواں سال مارچ کے بعد سے نہیں دیکھا گیا ہے۔ ان کی گمشدگی کے بعد ان کے دوستوں نے حکام پر دباؤ ڈالنے کے لیے ان کا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جو ان کے مطابق شیخہ نے اس واقعے سے پہلے ریکارڈ کروایا تھا اور کچھ ہونے کی صورت میں اسے منظر عام پر لانے کو کہا تھا۔