’نئی تاریخ‘ رقم کرنے کا عزم، کوریائی رہنماؤں کی ملاقات تصاویر میں

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن اور جنوبی کوریا کے رہنما مون جے اِن کے درمیان سرحد پر واقع غیر فوجی علاقے میں ملاقات۔

جنوبی کوریا کے صدر مون اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنکم جونگ ان جمعے کی صبح سنہ 1953 کی کورین جنگ کے اختتام کے بعد سرحد پار کر کے جنوبی کوریا میں داخل ہوئے تھے۔جنوبی کوریا کے صدر مون جے اِن نے اس تاریخی موقعے پر شمالی کوریا کے رہنما سے گرمجوشی سے مصافحہ کیا
جنوبی کوریا کے صدر مون اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشناپنی آمد پر شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے اس موقعے کو امن کے لیے نئے دور کا آغاز قرار دیا۔ انھوں نے پیس ہاؤس میں کتاب پر لکھا ’ایک نئی تاریخ اب شروع ہو رہی ہے، نئی تاریخ کا آعاز اور امن کا دور۔‘
جنوبی کوریا کے صدر مون اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشناس سے قبل شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے اپنے ملک کے کسی سربراہ کی جانب سے 1953 کے بعد جنوبی کوریا کے پہلے دورے کے موقعے پر دو طرفہ تعلقات کی ’نئی تاریخ‘ رقم کرنے کا عزم ظاہر کیا تھا
جنوبی کوریا کے صدر مون اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنشمالی اور جنوبی کوریا نے رہنماؤں نے تاریخی ملاقات کے بعد جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کے لیے مل کر کام کر نے پر اتفاق کیا
جنوبی کوریا کے صدر مون اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنجنوبی کوریا کے صدر مون جے ان اپنے نو رکنی وفد کے ساتھ کم جونگ ان سے ملے
جنوبی کوریا کے صدر مون اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنملاقات کا پہلا سیشن اب ختم ہو گیا ہے اور اب دونوں رہنما الگ الگ دوپہر کا کھانا کھائیں گے۔ کم جونگ ان اپنی سیاہ لیموزین میں واپس شمالی کوریا چلے جائیں گے، اور سہ پہر کو مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے دوبارہ جنوبی کوریا کا رخ کریں گے
جنوبی کوریا

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشندونوں ممالک میں عوام کی بڑی تعداد نے اس تاریخی لمحے کو ٹیلی ویژن پر دیکھا
جنوبی کوریا

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشندونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ہونے والے مذاکرات کی کامیابی کے لیے جنوبی کوریا میں خصوصی دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا