آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
جاپان: باپ نے ’20 سال تک بیٹے کو پنجرے میں قید رکھا‘
جاپان میں پولیس نے ایک 73 سالہ شخص کو اپنے بیٹے کو 20 سال تک لکڑی کے پنجرے میں قید رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق یوشیٹین یاماساکی نامی اس شخص کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے بیٹے کو اس لیے قید میں رکھا کیوں کہ وہ ذہنی مسائل کا شکار تھا اور کبھی کبھی پرتشدد ہو جاتا تھا۔ اب اس کی عمر 42 برس ہو چکی ہے۔
لکڑی کا پنجرہ ایک میٹر اونچا اور تقریباً دو میٹر چوڑا تھا اور اسے یاماساکی نے اپنے گھر کے ساتھ موجود جھوپنڑے میں رکھا ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
اس شخص کا بیٹا جس کی کمر کم جگہ پر رہنے سے دوہری ہو چکی ہے اب حکام کی تحویل میں ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق اس کی دیکھ بھال اب سماجی بہبود کا ادارہ کر رہا ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
ایک سرکاری اہلکار کو یاماساکی کے گھر کے دورے کے دوران اس پنجرے کے بارے میں معلوم ہوا جس نے حکام کو مطلع کیا کہ ایک بیالس شالہ شخص وہاں قید ہے۔
تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ یاماساکی نے اپنے ذہنی مسائل کے شکار بیٹے کو ’پرتشدد‘ ہونے پر 16 سال کی عمر سے ہی قید کر دیا تھا۔
اطلاعات کے مطابق یاماساکی نے خود پر لگے الزامات کو تسلیم کر لیا ہے اور حکام کو بتایا کہ وہ اپنے بیٹے کو روزانہ کھانا دیتا تھا اور ہر دوسرے دن نہلاتا تھا۔