سعودی عرب میں خواتین کے لیے گاڑیوں کا پہلا شو روم

سعودی عرب میں خواتین کو رواں برس جون سے گاڑی چلانے کی اجازت ہو گی۔

سعودی عرب

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنسعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں خواتین کے گاڑیوں کا پہلا شو روم کھولا گیا ہے۔سعودی عرب میں خواتین کو رواں برس جون سے گاڑی چلانے کی اجازت ہو گی۔
سعودی عرب

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشناس شو روم میں خواتین کی ایک بڑی تعداد دلچسپی لے رہی ہے۔ گذشتہ ماہ سعودی عرب میں ٹریفک قوانین میں ترمیم کا اعلان کیا گیا تھا جس کے تحت خواتین کو گاڑی کے ساتھ اب موٹر سائیکل اور ٹرک تک چلانے کی اجازت ہو گی۔
سعودی عرب

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشناس شو روم کا سارا عملہ خواتین پر ہی مشتمل ہے۔ گذشتہ ستمبر میں سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان نے شاہی فرمان جاری کیا تھا جس میں خواتین کو ملک میں پہلی بار گاڑی چلانے کی اجازت دی گئی ہے۔
سعودی عرب

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنحکام کے مطابق ٹریفک خلاف ورزی میں ملوث پائی جانے والی خواتین کے لیے خصوصی سینٹرز بنائے جائیں گے جن کا عملہ بھی خواتین پر ہی مشتمل ہو گا
سعودی عرب

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشناب تک سعودی عرب میں صرف مردوں کو ہی گاڑی چلانے کے لائسنس ملتے تھے اور جو خواتین عوامی مقامات پر گاڑی چلاتی تھیں انھیں گرفتاری اور جرمانے کا خطرہ رہتا تھا
سعودی عرب

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنخواتین پر گاڑی چلانے کی پابندی اٹھائے جانے کے فیصلے کو خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی خواتین اور عالمی برادری نے سراہا ہے
سعودی عرب

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنسعودی عرب میں خواتین پر لاگو سختیاں آہستہ آہستہ کم ہو رہی ہیں