لندن: برصغیر کی تحریک آزادی اور انڈیا لیگ سے وابستہ ریستوران کو بچانے کی مہم کیوں؟
لندن میں برِصغیر کے امور اور پکوان میں دلچسپی رکھنے والے لوگ کئی دہائیوں سے انڈیا کلب نامی ریستوران کا رُخ کرتے رہے ہیں۔ لیکن اب جب اس کے بند ہونے کا خطرہ سامنے آیا ہے تو اس کے حامیوں نے مل کر اسے بچانے کی مہم شروع کردی ہے۔
اس ریستوران میں آخر کیا ایسی بات ہے کہ ہزاروں لوگوں کے لیے یہ اتنا اہم ہے؟
عنبر خیری نے انڈیا کلب جا کر یہ جاننے کی کوشش کی۔