شمالی کوریا کی خاص سوغاتیں کیسی ہوتی ہیں؟

حال ہی میں شمالی کوریا سے بھاگ کر جنوبی کوریا جانے والے افراد نے شمالی کوریا میں کھائی جانے والی خاص سوغاتیں تیار کیں جس کی خبر رساں ادارے روئٹرز نے تصویر کشی کی۔

شمالی کوریا

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنشمالی کوریا میں کھانے کی قلت کئی سالوں تک ایک عام مسئلہ تھا جس کی وجہ سے لوگ دستیاب اشیا سے مختلف نوعیت کے کھانے تیار کرنے میں ماہر ہو گئے تھے۔ یہ تصویر سیئوک ڈوجیون کی ہے جسے سپیڈ کیک بھی کہا جاتا ہے کیونکہ اسے منٹوں میں تیار کیا جا سکتا ہے۔
کوریا

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنسیئوک ڈوجیون کارن میل کے پاؤڈر اور پانی کو ملا کر تیار کیا جاتا ہے۔ یاد رہے کہ چاولوں کی مہنگی قیمت کی وجہ سے شمالی کوریا کے غریب عوام کارن کا زیادہ استعمال کرتے ہیں۔
کوریا

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنانجوگوگی سبزی سے بنا پروٹین ہے جسے ’انسانی ہاتھوں سے بنا گوشت‘ بھی کہا جاتا ہے۔ سویا بین کا تیل بنانے کے لیے مواد میں جو کچھ خام مال بچ جاتا ہے اس کی مدد سے اس پروٹین کو تیار کیا جاتا ہے۔ عام طور پر یہ خنزیر کی خوراک کے لیے استعمال ہوتا ہے لیکن اس کو انسانوں کے لیے بھی تیار کیا جا سکتا ہے۔
کوریا

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنانجوگوگی کو انجو گیگی باب میں بنایا جاتا ہے جو پروٹین کی ٹیوب ہوتی ہے اور اس میں چاول بھرے ہوئے ہوتے ہیں اور اوپر مرچوں کی چٹنی لگائی جاتی ہے۔ انجو گیگی باب میں کیلریز کم ہوتی ہیں لیکن وہ پروٹین کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔
کوریا

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنانجو گیگی باب سے ملتی جلتی چیز دُبوباب ہے جو ٹوفو اور چاول سے بنایا جاتا ہے۔
کوریا

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنیہ ’فنگر سنیکس‘ ایک طرح کے بسکٹ ہیں۔ ان کو آٹے، خمیر اور گلوکوز سے بنایا جاتا ہے۔
کوریا

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنیہ سنڈے ہے۔ لیکن یہ آئس کریم نہیں بلکہ خنزیر کے خون، سبزیوں اور چاول سے بنائی جانے والی سوغات ہے جو شمالی اور جنوی کوریا دونوں میں مقبول ہے۔
کوریا

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنکونگ سٹانگ بھی ایک مٹھائی اور شکل میں پاپ کارن سے ملتی جلتی ہے۔ یہ سوغات کافی خاص سمجھی جاتی ہے اور اسے تیار کرنے کے لیے سویا بین کے تیل میں پکایا جاتا ہے اور اس پر چینی کی تہہ ہوتی ہے۔
کوریا

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنیہ السٹانگ ہے جسے چینی اور سرکے سے تیار کیا جاتا ہے۔ کونگ سٹانگ اور السٹانگ کو خاص موقعوں پر بچوں کو دی جاتی ہے۔