برٹش پریس فوٹوگرافرز کی بہترین تصاویر

اسائنمنٹس 2017 میں ’برٹش پریس فوٹوگرافرز‘ کے ارکان کی گذشتہ 12 ماہ میں بنائی گئی بہترین تصاویر کو جمع کیا گیا ہے۔

ٹریزا مے

،تصویر کا ذریعہStefan Rousseau

،تصویر کا کیپشنسٹیفن روسیو نے برطانوی وزیراعظم ٹریزا مے کی یہ تصویر اس وقت بنائی جب انھوں نے لندن شہر میں جنرل الیکشن 2017 کی انتخابی مہم کے آخری روز سمتھ فیلڈ مارکیٹ کا دورہ کیا، اور وہاں وہ انتہائی اچھے موڈ میں دکھائی دیں۔
جیرمی کوربن

،تصویر کا ذریعہMatt Cardy

،تصویر کا کیپشنلیبر پارٹی کے سربراہ جیرمی کوربن بھی انتخابی مہم میں مصروف تھے جب میٹ کارڈی نے ان کی یہ تصویر بنائی۔ اس تصویر میں جیرمی کوربن برسٹل میں بچوں کو کہانی سنا رہے ہیں۔
نائجل فراج

،تصویر کا ذریعہDaniel Leal-Olivas

،تصویر کا کیپشنبرطانیہ کی انڈیپینڈنٹ پارٹی کے سربراہ نائجل فراج کی یہ تصویر ڈینیئل لیف اولیوس نے بنائی ہے۔ اس تصویر میں وہ پارٹی کی کانفرنس کے موقع پر نئی لیڈر ڈائن جیمز کو عجیب انداز میں گلے لگا رہے ہیں۔
کیٹی پیری

،تصویر کا ذریعہJoanne Davidson

،تصویر کا کیپشنیوان ڈیوڈسن نے گلاسٹنبری میں سٹیج پر کیٹی پیری کی تصویر اس وقت بنائی جب وہ پرفام کر رہی تھیں۔
پرنس ہیری

،تصویر کا ذریعہPaul Grover

،تصویر کا کیپشنپال گروور نے یہ تصویر اس وقت بنائی جب شہزادے ہیری نے اپنے بھائی اور بھابھی، ڈیوک اور ڈچس آف کیمبرج کو کوئین ایلزبتھ پارک میں دوڑ کے دوران پیچھے چھوڑ دیا۔
یوکشائر ٹیریئرز

،تصویر کا ذریعہBruce Adams

،تصویر کا کیپشنکرفٹس ڈاگ شو میں یوکشائر ٹیریئرز کی قطار میں شامل ایک کتا پوٹوگرافر بروس ایڈمز کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
کینڈل جیننر

،تصویر کا ذریعہGraham Whitby Boot

،تصویر کا کیپشنگرام وائٹ بے بوٹ نے کینڈل جیننر کی یہ تصویر کانز فلم فیسٹیول کے دوران بنائی۔
رین ہالڈ باڈزل

،تصویر کا ذریعہBob Martin

،تصویر کا کیپشنریو ڈی جنیورو میں پیرا لمپکس گیمز ٹی 47 کے فائنل میں جرمنی کے رین ہالڈ باڈزل کی ہائی جمپ کے دوران یہ تصویر باب مارٹن نے بنائی۔
میٹرو پولیٹن پولیس آفیسرز

،تصویر کا ذریعہPete Maclaine

،تصویر کا کیپشنکیتھ پالمیر کی آخری رسومات کے دوران میٹرو پولیٹن پولیس آفیسرز نے اپنے سروں کو جھکایا ہوا ہے۔ اس منظر کو پیٹ مک لین نے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا۔ پی سی کیتھ پالمیر 22 مارچ کو پارلیمان کے ایوانوں کی سکیورٹی پر مامور تھے جب انھیں چاقو مار کر ہلاک کر دیا گیا۔
گرینفل ٹاور

،تصویر کا ذریعہGuilhem Baker

،تصویر کا کیپشنیہ تصویر گوئلہیم بیکر نے بنائی ہے۔ لندن میں شہر کے مغربی علاقے میں واقع 24 منزلہ بلند رہائشی عمارت گرینفل ٹاور میں آتشزدگی سے 80 کے قریب افراد ہلاک ہوگئے تھے۔