سعودی عرب میں خواتین کی ابھی سے گاڑیوں میں دلچسپی

سعودی عرب میں خواتین پر ڈرائیونگ کی پابندی اگلے سال جون میں ختم ہوگی لیکن ابھی سے خواتین نے گاڑیوں کے شو رومز میں اپنی پسند کی گاڑیوں کو دیکھنا شروع کر دیا ہے۔

سعودی خواتین

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنسعودی عرب میں خواتین پر ڈرائیونگ کی پابندی اگلے سال جون میں ختم ہوگی لیکن ابھی سے خواتین نے گاڑیوں کے شو رومز میں اپنی پسند کی گاڑیوں کو دیکھنا شروع کر دیا ہے۔ جدہ میں گاڑیوں کے ایک شو روم میں خواتین کی سپورٹس کار میں دلچسپی
سعودی خواتین

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشناب تک سعودی عرب میں صرف مردوں کو ہی گاڑی چلانے کے لائسنس ملتے تھے اور جو خواتین عوامی مقامات پر گاڑی چلاتی تھیں انھیں گرفتاری اور جرمانے کا خطرہ رہتا تھا
سعودی خواتین

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنسعودی عرب کی وزارت داخلہ کے ترجمان منضور الترکی کا کہنا ہے کہ 18 سال کی عمر سے زیادہ کی خواتین کو ڈرائیونگ کرنے کی اجازت ہوگی
سعودی خواتین

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنسعودی عرب میں غیر ملکی ڈرائیور جو سعودی خواتین کی گاڑی چلانے کے لیے بھرتی کیے گئے تھے، بظاہر ان کی نوکری خطرے میں پڑ جائے گی
سعودی خواتین

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنخواتین پر گاڑی چلانے کی پابندی اٹھائے جانے کے فیصلے کو خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی خواتین اور عالمی برادری نے سراہا ہے۔
سعودی خواتین

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنسعودی عرب میں خواتین کے حقوق کے لیے سرگرم کارکن انھیں ڈرائیونگ کی اجازت دلوانے کے لیے سرگرم تھے