کاتالونیہ میں آزادی کا ریفرنڈم، تصاویر

کاتالان کے رہنما کارلس پوئیمونٹ نے ایک مقامی ٹی وی چینل پر تقریر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاتالونیہ نے اتوار کے متنازع ریفرنڈم کے بعد ’ریاست بننے کا حق حاصل کر لیا ہے۔‘

سپین

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنکاتالونیہ سپین کا شمالی مشرقی علاقہ ہے جہاں پر اتوار کو آزادی کے حوالے سے ریفرنڈم کروایا گیا ہے۔ علحیدگی پسند رہنمائوں کا کہنا ہے کہ کاتالونیہ نے علیحدہ ریاست کا حق جیت لیا ہے۔
سپین

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنکاتالان کے رہنما کارلس پوئیمونٹ کا کہنا ہے کہ آزادی کے یکطرفہ اعلان کا دروازہ کھل گیا ہے۔
سپین

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنخیال رہے کہ سپین کی مرکزی حکومت نے اس ریفرینڈم روکنے کا عہد کیا تھا اور ملک کی اعلیٰ ترین آئینی عدالت نے بھی غیر قانونی قرارد دیا تھا۔
سپین

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپولیس نے ووٹروں کو بارسلونا کے کچھ پولنگ سٹیشنوں میں داخلے سے روک دیا اور علاقائی دارالحکومت بارسیلونا میں پولیس نے علیحدگی پسند مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا اور ربڑ کی گولیاں چلائیں۔
سپین

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشناس سے قبل سپین کے وزیراعظم نے مارئانو راجوئے نے کہا تھا کہ کاتالونیہ کے لوگوں کو بیوقوف بنا کر ایک غیر قانونی ووٹ میں شریک کروایا گیا۔ انھوں نے اسے جمہوریت کا مذاق اڑانا قرار دیا۔