آزادی کپ کا پہلا میچ، تصویری جھلکیاں

پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے میچ کی تصاویر۔

کرکٹ، لاہور

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنقذافی سٹیڈیم کے باہر میچ کے آغاز سے قبل کا منظر۔ اس موقع پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
لاہور، کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنمیچ سے قبل شائقین کو سخت سکیورٹی چیکنگ کے بعد سٹیڈیم میں داخل ہونے دیا گیا۔
ورلڈ الیون، پاکستانت کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنمیچ کے آغاز سے قبل ورلڈ الیون اور پاکستانی ٹیم کو خصوصی رکشوں پر بٹھا کر سٹیڈیم کا چکر لگوایا گیا۔
لاہور، کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنورلڈ الیون کی پاکستان آمد پر شائقین کی جانب سے ان کا شکریہ ادا کرنے کے لیے خصوصی پلے کارڈز بھی بنائے گئے
فخر زمان

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنفخر زمان نے پہلی دو گیندوں پر دو چوکے لگا کر روایتی دھواں دھار انداز میں میچ کا آغاز کیا لیکن وہ چوتھی ہی گیند پر وکٹ گنوا بیٹھے۔
بابر اعظم

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنبابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ورلڈ الیون کے خلاف نصف سنچری بنانے میں کامیاب ہو گئے۔
بابر اعظم، احمد شہزاد

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشناپنے ساتھی بابر اعظم کے برعکس احمد شہزاد سست روی سے کھیلے۔
بین کٹنگ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنورلڈ الیون کے بین کٹنگ نے بابر اعظم کو کیچ کرنے کی زبردست کوشش کی لیکن وہ انھیں پویلین کی راہ دکھانے میں ناکام رہے۔
لاہور، کرٹک

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنسٹیڈیم میں 25 ہزار شائقین کے بیٹھنے کی جگہ ہے اور آج کی رات یہاں کوئی نشست خالی نہیں ہے۔