سمندری طوفان ’ارما‘ کی تباہ کاریوں کی تصاویر

سمندری طوفان ’ارما‘ نے کریبیئن جزائر میں زبردست تباہی مچائی ہے۔ طوفان اب بحرِ اوقیانوس کے جانب بڑھ رہا ہے، اس کی وجہ سے فلوریڈا میں ریڈ الرٹ جاری کیا گيا ہے۔

طوفان ارما کی تباہ کاری

،تصویر کا ذریعہFacebook/ Kevin Barrallon

،تصویر کا کیپشنسمندری طوفان ارما کا اثر اتنا زبردست تھا کہ اس سے بہت سے مکانات اور تجارتی مراکز تباہ ہو گئے، بجلی کا نظام درہم برہم ہو گيا اور کم سے کم 14 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ یہ سینٹ بارتھلیمی میں گوستاویہ کے ساحل سنمدر کے آس پاس کا علاقہ ہے۔
طوفان ارما کی تباہ کاریاں

،تصویر کا ذریعہRon Gurney/Handout via REUTERS

،تصویر کا کیپشنبرٹش ورجینیا جزائر پر طوفانی ہوائیں اور لہریں اتنی طاقتور تھیں کہ سیاحت کے لیے مخصوص کشتیاں ساحل پر جا لگیں۔
کارین پانی میں تیر رہی ہیں

،تصویر کا ذریعہHandout/ RCI Guadeloupe

،تصویر کا کیپشنسینٹ مارٹن کے ایک افسر ڈینیئل گبز کا کہنا ہے کہ یہ اپنی نوعیت کا بہت ہی بھیانک طوفان تھا جس سے جزیرے کا تقریبا 95 فیصد بنیادی ڈھانچہ تباہ ہو گيا ہے۔
طوفان ارما کی تباہ کاری

،تصویر کا ذریعہHandout

،تصویر کا کیپشننیدرلینڈ کی فوج نے تباہ کاری کی فضا سے لی گئی تصاویر کو جاری کیا ہے جس میں سینٹ مارٹن پر ہونے والے نقصان کے مناظر کو دیکھا جا سکتا ہے۔
طوفان ارما کی تباہ کاری

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنیہ جزیرہ پیرٹو ریکو کا علاقہ ہے، یہاں پر نصف سے زائد مکانات گر گئے ہیں، بجلی منقطع ہے جبکہ جزیرے کے کئی حصوں میں سیلاب کی صورت حال ہے۔
طوفان ارما کی تباہ کاریاں

،تصویر کا ذریعہAFP/ Getty Images

،تصویر کا کیپشناگرچہ طوفان ارما کا اثر جزیرہ پیورٹو ریکو پر براہ راست نہیں تھا اس کے باوجود اس کی تباہی کے اثرات کو دیکھا جا سکتا ہے، امدادی ٹیموں کو آپریشن کے تحت سڑکوں پر گرنے والے درختوں کو ہٹانا پڑا۔
طوفان ارما کی تباہ کاریاں

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنبین الاقوامی امدادی ادارے آئی آر سی کا کہنا ہے ’ارما‘ سے اب تک 12 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور یہ تعداد بڑھ سکتی ہے۔
طوفان ارما کی تباہ کاری

،تصویر کا ذریعہAFP/ Getty Images

،تصویر کا کیپشنطوفان ارما کریبیئن جزائر میں تباہی مچانے کے بعد اب ہیٹی اور کیوبا کی جانب بڑھ رہا ہے جہاں لوگ طوفان کی آمد سے پہلے تیاری میں لگے ہیں
طوفان ارما کی تباہ کاری

،تصویر کا ذریعہAFP/ Getty Images

،تصویر کا کیپشنجمعے کو ارما برطانیہ کے زیر انتظام جزائر ٹرکس اینڈ کیکس کے قریب ہے۔ ٹرکس اینڈ کیکس کی مجموعی آبادی 35 ہزار نفوس پر مشتمل ہے۔
طوفان ارما کی تباہ کاریاں

،تصویر کا ذریعہAFP/ Getty Images

،تصویر کا کیپشنڈومنیکین ریپبلک میں سانتو ڈومنگو کے غریب رہائشی اس بات کے لیے فکر مند ہیں کہ ان کے علاقے میں طوفان کی آمد سے ان کی عارضی رہائشی عمارتوں اور بوسیدہ مکانات کا کیا ہوگا۔
رچرڈ برانسن

،تصویر کا ذریعہVirgin.com

،تصویر کا کیپشنمعروف تاجر رچرڈ برانسن طوفان کے دوران برٹش ورجینیا جزائر میں اپنے ذاتی جزیرے نیکر میں اپنے سٹاف کے ساتھ تھے، ان کا کہنا تھا کہ طوفان بڑا ڈراؤنا لیکن خوبصورت تھا۔
طوفان ارما کی تباہ کاری

،تصویر کا ذریعہAFP/ Getty Images

،تصویر کا کیپشنسمندری طوفان عام طور پر فلوریڈا کے ساحلی علاقوں سے ٹکراتے رہتے ہیں لیکن گذشتہ تقریبا ایک عشرے میں 'ارما' ان میں سے اب تک کا سب سے طاقتور سمندری طوفان تھا۔
طوفان ارما کی تباہ کاریاں

،تصویر کا ذریعہAFP/ Getty Images

،تصویر کا کیپشنفلوریڈا کے 'کی ویسٹ' علاقے میں حکام نے لوگوں کو خبردار کرنے کے لیے بورڈ نصب کیے ہیں اور لوگوں کو علاقہ خالی کرنے کی ہدایات دی گئیں ہیں۔
طوفان ارما کی تباہ کاری

،تصویر کا ذریعہAFP/ Getty Images

،تصویر کا کیپشنطوفان کے سبب فلوریڈا کی کئی دکانوں میں پینے والے پانی کی بوتلوں کی قلت کے سبب لوگ کافی پریشان ہوئے ہیں۔
طوفان ارما کی تباہ کاری

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنامدادی ادارے ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ ارما سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 12 لاکھ ہے اور یہ تعداد تیزی سے بڑھ کر دو کروڑ 60 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔