20 لاکھ افراد حج ادا کریں گے

دنیا بھر سے تقریباً بیس لاکھ افراد مکہ میں حج ادا کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔ عازمین حج نے بدھ کو کعبہ کا طواف کیا۔

حج

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشندنیا بھر سے تقریباً بیس لاکھ افراد مکہ میں حج ادا کر رہے ہیں۔ عازمین حج نے بدھ کو کعبہ کا طواف کیا۔
حج

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنابھی تک قطر سے آنے والے عازمین حج کی تعداد کے بارے میں متضاد اطلاعات ہیں۔ قطر کی ریاستی نیشنل ہیومن رائٹس کمیٹی کا کہنا ہے کہ کئی درجن قطری حج کرنے کے لیے سعودی عرب گئے ہیں۔ تاہم مکہ کے گورنر کا کہنا ہے کہ 1564 قطری حج ادا کریں گے۔
حج

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنعرفات کی پہاڑی پر عازمین حج جمع ہو رہے ہیں۔
حج

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشندوسری جانب ایرانی بھی حج ادا کر رہے ہیں۔ 2015 میں حج کے دوران بھگدڑ میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے تھے جس کے بعد 2016 میں ایرانیوں نے حج ادا نہیں کیا تھا۔
حج

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنسعودی حکام کا کہنا ہے کہ بھگدڑ نہ ہونے کے لیے تمام تر اقدامات کیے گئے ہیں۔ سعودی حکام کے مطابق 2015 کی بھگدڑ میں 800 افراد ہلاک ہوئے تھے لیکن غیر سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کم از کم 2400 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
حج

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنعراق نے کہا تھا کہ اس کے 464 افراد ہلاک ہوئے تھے اور سعودی حکام پر غفلت کا الزام لگایا تھا۔
حج

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنعرفات کی پہاڑی جسے جبالرحمہ بھی کہتے ہیں میں لوگ آرام کر رہے ہیں
حج

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنسعودی وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصور الترکی کا کہنا ہے کہ مکہ اور مدینہ میں سکیورٹی اور حجاج کی مدد کے لیے ایک لاکھ اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
حج

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنمیجر جنرل منصور الترکی کا کہنا ہے ’پوری تیاری ہے۔ ہم نے منصوبہ بندی کی ہے اور ہمارے پاس لوگ ہیں جو اس منصوبہ بندی کو عملی جامعہ پہنائیں گے۔‘
حج

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشن’لیکن یہ صرف انفراسٹرکچر اور ہمارے کرنے سے ممکن نہیں ہو سکے گا۔ حجاج کی بھی ذمہ داری ہے اور ہمیں امید ہے کہ حجاج طے شدہ شیڈول کے مطابق چلیں گے۔‘