گذشتہ ہفتے کی تصاویر، دنیا بھر سے

گذشتہ ہفتے کے دوران دنیا کے مختلف ممالک میں کیمرے کی آنکھ سے محفوظ کیے گئے چند مناظر۔

برطانیہ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنبرطانیہ کے علاقے سٹون ہنج میں 21 جون کو سورج کو طلوع ہوتے دیکھنے کے لیے سینکڑوں افراد اکھٹے ہوئے۔
جانی ڈیپ

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشناداکار جانی ڈیپ گلاسٹینبری فیسٹیول میں سٹیج پر جانے سے پہلے تمباکو نوشی کرتے ہوئے۔
ایلسلوا ڈور

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنایلسلوا ڈور میں ایم ایس _13 گینگ کے ممبران کو سخت سکیورٹی والی ایک جیل منتقل کیا جا رہا ہے۔ امر یکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے مطابق اس خطرناک گینگ کے تقریباً چھ سے دس ہزار ممبر ہیں۔
پرتگال

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنپرتگال میں لگی آگ کو شدید گرمی کے باعث امدادی کارکنوں کو بجھانے میں مشکل کا سامنا رہا۔
نیویارک

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنامریکی شہر نیویارک میں شہریوں کی جانب سے سڑک کنارے کیے جانے والے یوگا کا ایک منظر۔
موصل

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنعراق شہر موصل میں نام نہاد دولتِ اسلامیہ اور ملکی افواج کے مابین جاری جنگ کے باعث ہزاروں افراد شہر سے محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔
نکولا سٹرجن

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنسکاٹش نیشنل پارٹی کی سربراہ نکولا سٹرجن ایک ریسرچ سنٹر کے دورے کے دوران تھری ڈی چشمے پہنے ہوئے۔
اٹلی

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشناٹلی کے ساحل پر ایک کشتی سے اترنے کے منتظر تارکینِ وطن، ان افراد کو امدادی کارکنوں نے سمندر میں ڈوبنے سے بچایا۔
برطانیہ

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنلندن میں ایک عمارت میں لگنے والی اگ کے نتیجے میں مرنے والے افراد کی یاد میں ملک بھر میں ایک منٹ کی خاموشی احتیار کی گئی۔ شاہی خاندان کے افراد نے بھی ملک کے مختلف حصوں میں ان تقریبات میں شرکت کی۔
مصر

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنمصر ایک خاتون روائتی تندور میں کھانا تیار کر رہی ہے۔
کار ریس

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنفرانس میں منعقد ہونے والے کار ریس کے مقابلے میں مشہور اداکار جیکی چن کی ٹیم نے بھی حصہ لیا اور دوسری پوزیشن حاصل کی۔