مانچیسٹر میں خودکش دھماکے کے بعد کے مناظر

مانچیسٹر میں خودکش دھماکے کے بعد پولیس نے جائے وقوع کے گرد حصار قائم کیا ہوا ہے اور تحقیقاتی ٹیمیں وہاں سے شواہد اکٹھے کر رہی ہیں۔

مانچسٹر ایرینا

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنمانچیسٹر میں امریکی گلوکارہ آریانا گراندے کے کنسرٹ کے موقع پر ہونے والے ایک خود کش حملے میں ایک آٹھ سالہ لڑکی سمیت 22 افراد ہلاک اور 59 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
ح

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن۔ حکام کے مطابق دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں 12 بچوں کی عمریں 16 سال سے کم ہے۔
مانچسٹر

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنبرطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ مانچیسٹر میں کنسرٹ کے موقع پر ہونے والا دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد 22 تک پہنچ گئی ہے اور ہلاک شدگان میں بچے بھی شامل ہیں۔
ٹریزا مے

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنبرطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز کو یقین ہے کہ وہ جانتے ہیں کہ یہ حملہ کس نے کیا ہے
مانچسٹر

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنیہ دھماکہ پیر کی شب مقامی وقت کے مطابق دس بج کر 35 منٹ پر اس وقت ہوا جب مانچیسٹر ایرینا میں گلوکارہ آریانا گرینڈے کا کنسرٹ ختم ہی ہوا تھا۔
مانچسٹر

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشندھماکہ ہال کے بیرونی علاقے میں ہوا جہاں باہر نکلنے والے افراد کا ہجوم موجود تھا۔
مانچسٹر

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنمانچیسٹر پولیس نے ابتدائی طور پر اسے دہشت گردی کی ممکنہ کارروائی قرار دیا تھا تاہم منگل کی صبح مانچیسٹر کے چیف کانسٹیبل ایئن ہوپکنز نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ یہ ایک خودکش حملہ تھا۔
مانچسٹر

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنان کا کہنا تھا کہ 'میں تصدیق کر سکتا ہوں کہ حملہ آور ایرینا میں ہی ہلاک ہوا۔ ہمارے خیال میں حملہ آور ایک آئی ای ڈی لے کر آیا اور اس کی مدد سے دھماکہ کر دیا۔'
مانچسٹر

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 'اس موقع پر ہم سمجھتے ہیں کہ اس حملے میں ایک ہی شخص شامل تھا تاہم ترجیح اسی بات کو دی جا رہی ہے کہ آیا یہ اس کا تنہا اقدام تھا یا وہ کسی نیٹ ورک کا حصہ تھا۔'
مانچسٹر

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپولیس کی جانب سے حملہ آور کی شناخت کے بارے میں تاحال کچھ بھی نہیں کہا گیا اور نہ ہی کسی تنظیم یا گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
مانچسٹر

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنمنگل کو بھی پولیس نے جائے وقوع کے گرد حصار قائم کیا ہوا ہے اور تحقیقاتی ٹیمیں وہاں سے شواہد اکٹھے کر رہی ہیں۔