امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سعودی عرب آمد

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بحثیت صدر اپنے پہلے غیر ملکی دورے میں سب سے پہلے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

سعودی

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ریاض پہنچنے سے قبل ہی سعودی دارالحکومت میں ان کے لیے تشہیری بل بورڈز آویزاں ہو گئے تھے۔
سعودی

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنشہر کی اہم شاہرائیں امریکہ اور سعودی عرب کے جھنڈوں سے مزین تھیں
سعودی

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنامریکی صدر اپنی اہلیہ میلانیہ ٹرمپ کے ساتھ اپنے صدارتی جہاز ائیر فورس ون سے اترتے ہوئے
سعودی

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنجہاز سے اترنے کے بعد ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور سعودی بچیوں نے ان کو پھول پیش کیے
سعودی

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنسعودی فرمانروا شاہ سلیمان بذات خود صدر ٹرمپ کا استقبال کرنے لیے موجود تھے۔ خیال رہے کہ سابق امریکی صدر اوباما کے دو سال قبل ہونے والے دورے میں ایسا نہیں ہوا تھا
سعودی

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنامریکی صدر اپنے دورے میں سعودی عرب کے ساتھ اربوں ڈالر کے معاہدے کریں گے اور مسلم ممالک کے سربراہان کے ساتھ ہونے والی تقریب سے بھی خطاب کریں گے۔
سعودی

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنریاض کے شاہی دربار میں سعودی شاہ سلیمان نے امریکی صدر ٹرمپ کو ’آرڈر آف عبدالعزیز ال سعود‘ کا تمغہ بھی پہنایا
سعودی

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنشاہی دربار میں ہونے والی اس تقریب میں صدر ٹرمپ کی کابینہ کے دو اہم ترین رکن، ان کی بیٹی ایونکا ٹرمپ اور داماد جیرڈ کشنر بھی شامل تھے