آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
بوسہ لینے کی کوشش پر سانپ نے کاٹ لیا
امریکی ریاست فلوریڈا میں سانپ کا بوسہ لینے کی کوشش کرنے والے ایک شخص کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔
فلوریڈا کے علاقے پٹنم کاؤنٹی میں پیر کے روز چارلز گوف نے یہ سانپ دیکھا۔ ایک روز بعد ان کا ایک ہمسائے رون رینلڈ نے اس سانپ سے کھیلنا شروع کر دیا۔ اس کھیل کھیل میں رون نے وہ غلطی کر دی جو ان کو نہیں کرنی چاہیے، انھوں نے سانپ کا بوسہ لینے کی کوشش کی لیکن سانپ نے انہیں کاٹ لیا۔
رون کو فضائی ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
چارلز گوف نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'رون نے کہا کہ میں اس سانپ کا منہ چومنے لگا ہوں اور پھر سانپ نے اس کے منہ پر کاٹ لیا۔'
انھوں نے مزید کہا 'رون نے بے وقوفی کی۔ میرا خیال ہے کہ اس کو لگ رہا تھا کہ وہ بوسہ لے گا اور سانپ کچھ نہیں کرے گا۔ لیکن ایسا نہیں ہوا۔'
مقامی میڈیا کے مطابق رون کی حالت تشویشناک تھی لیکن اب ان کی حالت کافی بہتر ہے۔
اور جہاں تک سانپ کا تعلق ہے وہ اس واقعے کے بعد فرار ہو گیا۔
ابھی تک یہ بات واضح نہیں ہے کہ رون نے سانپ کا منہ چومنے کی کوشش کیوں کی۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی