آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح میں روس کے مبینہ کردار کی نئی تفتیش
روس کی جانب سے امریکی انتخابات پر اثر انداز ہونے اور ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم سے تعلق کے معاملے کی تحقیقات اب ایف بی آئی کے سابق سربراہ رابرٹ مولرکریں گے۔ رابرٹ مولر کے نام کا اعلان کرتے ہوئے نائب اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ یہ بات عوامی مفاد میں تھی کہ اس کام کے لیے باہر کے آدمی کا انتخاب کیا جاتا۔ مولر کی تقرری پرڈیموکریٹس بھی خوش دکھائی دیتے ہیں اور ریپبلکنز نے بھی کچھ سکھ کا سانس لیا ہے۔