افریقہ میں گدھوں کی کھالوں کا کاروبار زوروں پر

براعظم افریقہ کے کئی ممالک میں گدھوں کو ان کی کھالوں کے لیے چوری کرکے ذبح کیا جا رہا ہے۔ ان کھالوں کی چین میں بہت مانگ ہے جہاں انھیں روایتی ادویات کی تیاری میں استعمال کیا جاتا ہے۔