آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
الہان عمر نے نئی تاریخ رقم کردی
امریکہ میں الہان عمر نامی ایک مسلمان خاتون نے ایک ریاست کی قانون ساز بن کر نئی تاریخ رقم کی ہے۔ ایک ایسے وقت میں جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ یہ کہہ چکے ہیں کہ صومالی تارکین وطن امریکی میں ’انتہا پسندانہ خیالات کا پرچار‘ کر رہے ہیں، ایک مسلمان خاتون کا قانون ساز بن جانا مزید اہمیت کا حامل ہے۔