ترکی میں تاریخی ریفرنڈم

اتوار کو ترکی میں ہونے والے ریفرنڈم میں ووٹ ڈالے گئے جن میں سے زیادہ تر افراد نے ’ہاں‘ کے حق میں ووٹ ڈالے۔

ترکی

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کو ملک میں اتوار کو ہونے والے ریفرنڈم میں کامیابی حاصل ہوگئی ہے۔
ترکی

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنریفرنڈم میں اس جیت کے بعد صدر اردوغان کو وسیع صدارتی اختیارات حاصل ہوں گے اور اب وہ 2029 تک اقتدار میں رہ سکتے ہیں۔
ترکی

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشن99.45 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہو چکی ہے جن کے بعد اب تک 'ہاں' کہنے والوں کی تعداد اکیاون اعشاریہ تین سات فیصد جبکہ 'نہیں' کہنے والوں کی تعداد اڑتالیس اعشاریہ چھ تین فیصد رہی ہے۔
ترکی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنرجب طیب اردوغان کے حامیوں کا کہنا ہے کہ اس سے ملک کو جدید طرز پر لانے میں مدد ملے گی۔ تاہم ان کے مخالفین کو خدشہ ہے کہ یہ آمریت کا باعث بن سکتی ہے۔
ترکی

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنترکی کے سرکاری میڈیا پر دکھائے جانے والے مناظر میں صدارتی محل کے باہر جشن منانے کے لیے جمع ہونے والے ہزاروں افراد کو دیکھا جا سکتا ہے۔
ترکی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنحزب مخالف کی بڑی جماعت رپبلکن پیپلز پارٹی نے ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے سے قبل ہی 60 فیصد ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ کیا۔