برطانیہ کے دارالحکومت میں سکھوں کے روایتی تہوار بیساکھی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا جو ایک ہفتے جاری رہیں گی۔
،تصویر کا کیپشنگذشتہ آخر ہفتہ کو لندن میں سکھوں کے مذہبی اور تاریخی تہوار بیساکھی کی تقریبات کا آغاز ہوا۔ یہ تقریبات تقریباً ایک ہفتہ جاری رہیں گی اور ان کا اختتام جمعہ 14 اپریل کو مقامی گرو دواروں میں دعائیہ محفلوں اور کھانا تقسیم کر کے کیا جائے گا۔
،تصویر کا کیپشنسکھ بیساکھی کا تہوار ہر سال 13 یا 14 اپریل کو مناتے ہیں اور تہوار نہ صرف سکھ کیلینڈر کے مطابق نئے سال کے آغاز کا اعلان ہوتا ہے بلکہ یہ سکھوں کے مشہور رہنما گرو گوبند سنگھ کے قائم کردہ خالصہ سلسلے کی یاد میں منایا جاتا ہے جس کا آغاز انھوں نے 1699 میں کیا تھا۔
،تصویر کا کیپشنلندن میں بیساکھی کا آغاز شہر کے مغربی علاقے ساؤتھ ہال کے ایک گرودوارے سے جلوس کی شکل میں ہوا جس میں سینکڑوں افراد شریک تھے۔
،تصویر کا کیپشنجلوس میں سکھوں کی دیگر تاریخی اور مذہبی علامات کے علاوہ شرکا نے اپنی مقدس کتاب گرنتھ صاحب بھی اٹھا رکھی تھی۔
،تصویر کا کیپشنمردوں کے علاہ جلوس میں خواتین کی بھی بڑی تعداد شامل تھی۔
،تصویر کا کیپشناس موقع پر نہ صرف ساؤتھ ہال کے علاقے میں واقع دو بڑے گرودواروں کو سجایا گیا تھا، بلکہ جلوس کے شرکاء بھی روایتی ملبوسات پہنے ہوئے تھے۔
،تصویر کا کیپشنشہر کے گرودواروں سے روزانہ مفت کھانا دیا جاتا ہے اور بیساکھی کی مناسبت سے مختلف تنظیموں نے سڑک کے کنارے سٹال لگا رکھ تھے جہاں سے کھانا تقسیم کیا جا رہا تھا۔
،تصویر کا کیپشنبیساکھی کی رنگارنگ تقریبات میں مختلف رنگ و نسل کے لوگوں نے شرکت کی اور تمام دن سڑک پر میلے کا سماں رہا۔
،تصویر کا کیپشنمنتظمین کا کہنا تھا انھوں نے تقریبات کا آغاز اتوار کو اسی لیے کیا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ان میں شرکت کر سکیں اور علاقے میں لوگوں کو ٹریفک وغیرہ کے مسائل کا سامنا بھی نہ کرنا پڑے۔
،تصویر کا کیپشنکچھ ریٹائرڈ شرکا اپنی سرکاری وردی اور اعزازات کے ساتھ بھی دکھائی دیے۔
،تصویر کا کیپشنکھانوں کے سٹالوں کے علاوہ ان سٹالوں پر خاصا حجوم دیکنے میں آیا جہاں مخلتف مذہبی شخصیات کی تصاویر اور دیگر اشیاء فروخت کی جا رہی تھیں۔
،تصویر کا کیپشنجلوس کے آخر میں شرکاء جب دوسرے گرودوارے پہنچے تو وہاں خصوصی دعائیہ تقریب منعقد کی گئی۔
،تصویر کا کیپشناس موقعے پر حاضرین کے لیے ایک خصوصی محفل کا اہتمام بھی کیا گیا تھا جس میں فنکاروں نے گرو نانک اور بابا فرید کا صوفیانہ کلام پیش کیا۔
،تصویر کا کیپشنگرو کے ’پانچ پیاروں‘ کے رنگ میں ملبوس دستہ لوگوں کی توجہ کا خاص مرکز رہا۔