شام پر حملے کے خلاف امریکہ میں مظاہرے

شام کے فضائی اڈے پر امریکی حملے کے خلاف امریکہ کے مختلف شہروں میں حملوں کے خلاف مظاہرے ہوئے۔

مظاہرے

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنامریکہ نے شام میں باغیوں کے زیرِ اثر علاقوں میں شامی فوج کی جانب سے مشتبہ کیمیائی حملے کے جواب میں جمعے کی صبح مشرقی بحیرۂ روم میں موجود اپنے بحری بیڑے سے 59 ٹاما ہاک کروز میزائلوں سے شام کے ایک فضائی اڈے کو نشانہ بنایا تھا۔
مظاہرے

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنان حملوں کے خلاف امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں مظاہرے ہوئے جس میں مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ جنگ کو مسترد کرتے ہیں۔
مظاہرے

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنمظاہرین نے شام کے صدر بشار الاسد کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں۔
مظاہرے

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشناطلاعات کے مطابق امریکہ کا شام کے فضائی اڈے پر حملے کے خلاف 20 امریکی شہروں میں مظاہرے ہوئے۔
مظاہرے

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنمظاہرین نے بینر اٹھا رکھے تھے۔ اس تصویر میں بینر پر لکھا ہے ’شام میں امریکی جنگ بند کرو۔ لوگوں کی ضروریات پر رقم خرچ کرو نہ کہ جنگ پر‘۔
مظاہرے

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنایک مظاہرے میں زمین پر لکھا ہے ’شام، یمن، کوریا اور ایران میں جنگ نہیں‘۔
مظاہرے

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنمظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے ہیں جن پر لکھا ہے ’پناہ گزینوں کو آنے دو، اور وہ جنگ بند کرو جس سے پناہ گزینوں میں اضافہ ہوتا ہے‘۔
مظاہرے

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنبینر پر لکھا ہے ’شام میں جنگ بند کرو، ایک اور جنگ سلطنت کے لیے‘۔