آسٹریلیا میں طوفان کے بعد سیلاب

آسٹریلیا کی دو ریاستیوں نیو ساؤتھ ویلز اور کوئنزلینڈ میں ’ڈیبی‘ طوفان کے بعد سیلاب سے نظام زندگی درہم برہم۔

سیلاب

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنآسٹریلیا میں حکام کے مطابق طوفان ڈیبی کے بعد آنے والے سیلاب میں کم از کم دو خواتین ہلاک ہوگئی ہیں جبکہ کئی افراد ڈوب جانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
سیلاب

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنایک لاپتہ ہونے والی خاتون کی لاش کوئنز لینڈ کی سرحد پر ملی ہے جبکہ ایک اور خاتون کی کار پانی میں بہہ جانے سے ہلاکت ہوئی ہے۔
سیلاب

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنخیال رہے کہ منگل کو سمندری طوفان ڈیبی کوئنزلینڈ اور نیو ساؤتھ ویلز کے ساحل سے ٹکرایا تھا۔
سیلاب

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنطوفان اور سیلاب کے پیش نظر ہزاروں کی تعداد میں افراد کو شمالی نیوساؤتھ ویلز اور جنوبی کوئنز لینڈ کے علاقوں سے محفوظ مقامات تک پہنچایا گیا ہے۔
سیلاب

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنآسٹریلین وزیراعظم میلکم ٹرنبل کوئنزلینڈ میں سیلاب سے متاثرہ ایک گھر سے پانی نکال رہے ہیں۔
سیلاب

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنکوئنز لینڈ میں سیلاب کے باعث جمعے کو ریاست کے 2000 سے زائد سکول بند رہے۔
سیلاب

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشننیوساؤتھ ویلز میں 80 ہزار کے قریب افراد بجلی سے محروم ہیں جبکہ کوئنز لینڈ میں بھی ہزاروں کی تعداد میں افراد کو بجلی دستیاب نہیں ہے۔
سیلاب

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنکوئنزلینڈ میں حکام کا کہنا ہے کہ فائرفائیٹرز نے سیلاب میں پھنسے کم از کم 85 افراد کی ’جان بچائی ہے۔‘