آسٹریلیا میں ’ڈیبی‘ کی تباہ کاریاں

ایک شدید طوفان آسٹریلیا کے صوبے کوئنزلینڈ کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے جہاں یہ معروف سیاحتی مقامات سے ٹکرائے گا۔

طوفان

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنایک شدید طوفان آسٹریلیا کے صوبے کوئنزلینڈ کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے جہاں یہ معروف سیاحتی مقامات سے ٹکرائے گا۔
طوفان

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشناس طوفان کی شدت اور تندی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس میں ہوا کی رفتار 263 کلو میٹر فی گھنٹہ تک پہنچی ہے۔
طوفان

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشن'ڈیبی' نام کے اس سمندری طوفان سے قبل ساحل پر آباد 25 ہزار سے زیادہ افراد کو محفوظ مقامات پر چلے جانے کے لیے کہا گیا ہے۔
طوفان

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنڈیبی منگل کے روز مقامی وقت کے مطابق دو بجے ساحل سے ٹکرائے گا لیکن اس سے قبل ہی 23 ہزار گھروں کی بجلی منقطع کردی گئی ہے اور مالی نقصانات کی اطلاعات ہیں۔
طوفان

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنحکام کا کہنا ہے کہ یہ سنہ 2011 میں آنے والے 'یاسی' نامی طوفان کے بعد آنے والا شدید ترین طوفان ہے۔
طوفان

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنآسٹریلیا کے محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ اس طوفان میں 'تباہی کے بہت عناصر مضمر ہیں' اور یہ وٹسنڈے جزیرے تک پہنچ چکا ہے۔
طوفان

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشنایک شخص نے اس طوفان کی تندی کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ 'یوں لگتا ہے کہ دائیں اور بائیں جانب سے کوئی مال بردار ٹرین شائیں شائیں گزر رہی ہے۔'