امریکہ میں شدید برفانی طوفان

امریکہ کی کئی ریاستوں میں شدید برفانی طوفان کے باعث کئی پروازیں منسوخ اور سکول بند کر دیے گئِے ہیں، جبکہ ہنگامی حالت کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

امریکہ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنامریکہ کی کئی ریاستوں میں شدید برفباری اور طوفانِ باد و باراں کے پیش نظر حکام نے ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے۔
امریکہ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنامریکہ کے محکمۂ موسمیات خبردار کیا ہے کہ یہ برفانی طوفان پینسلوینیا، نیو جرسی، نیویارک اور کنیکٹیکٹ کی ریاستوں کے کئی حصوں تک پھیل سکتا ہے۔
امریکہ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنان شدید سرد ہواؤں اور برفانی طوفان کو ’وِنٹر سٹورم سٹیلا‘ کا نام دیا گیا ہے۔
امریکہ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنماہرین کو خدشہ ہے کہ اس برفانی طوفان کی وجہ سے بدھ کو بھی صورتِ حال خراب رہے گی۔
امریکہ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشننیویارک کے گورنر نے منگل کو ہنگامی حالت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایک دن کے لیے سکول بند کر دیے گئے ہیں اور لوگوں کو توقع کرنی چاہیے کہ کئی سڑکیں بند ہوں گی اور انھیں تاخیر کا سامنا کرنا پڑے گا۔
امریکہ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنامریکہ میں پروازوں کا حساب کتاب رکھنے والی ایک کمپنی کے مطابق طوفان کی وجہ سے اب تک چھ ہزار آٹھ سو سے زیادہ پروازیں منسوخ کی جا چکی ہیں جبکہ جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے واشنگٹن کا اپنا دورہ بھی مؤخر کر دیا ہے۔
امریکہ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنمیساچیوسیٹس کے محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان کی شدت کو دیکھتے ہوئے لگتا ہے کہ ریاست میں ایک سے تین انچ فی گھنٹہ کے حساب سے برف پڑ سکتی ہے۔