امریکہ میں حجاب کا عالمی دن

امریکی شہر نیو یارک میں حجاب کا پانچواں عالمی دن منایا گیا جس میں مسلمانوں سمیت دیگر مذاہب سے بھی تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

حجاب ڈے
،تصویر کا کیپشنامریکی شہر نیو یارک میں حجاب کا پانچواں عالمی دن منایا گیا۔ (تصاویر اور تحریر سلیم رضوی)
حجاب ڈے
،تصویر کا کیپشناس موقع پر سٹی ہال کے باہر ایک ریلی میں مسلمانوں کے علاوہ ہندو، یہودی، عیسائیوں سمیت دیگر مذاہب کے لوگ شامل ہوئے۔
حجاب ڈے
،تصویر کا کیپشنریلی کی ایک منتظم پاکستانی امریکی خاتون سمیعہ بٹ کہتی ہیں کے اس حجاب ریلی کے ذریعے عام امریکیوں کو حجاب کے بارے میں اور مسلمانوں کے بارے میں بہتر آگاہی بھی مقصد ہوتا ہے۔
حجاب ڈے
،تصویر کا کیپشنایک ہندو امریکی خاتون سنیتا وشواناتھ بھی حجاب پہن کر ریلی میں شامل ہوئیں اور اپنے مذہبی اشلوک پڑھ کر سب ہی سے مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی دکھانے کی اپیل کی۔
حجاب ڈے
،تصویر کا کیپشنیہودی خاتون کونسل ممبر ہیلن روزینتھل بھی حجاب پہن کر مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے پہنچی تھیں۔
حجاب ڈے
،تصویر کا کیپشنروزینتھل نے کہا کہ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد ملک میں حالات خراب ہوئے ہیں اس لیے مسلمانوں کے ساتھ سب کو کھڑا ہونا چاہیے۔
حجاب ڈے
،تصویر کا کیپشنریلی میں نیو یارک کی ایک مسلمان پولیس اہلکار بھی شامل ہوئیں جنھیں حجاب پہننے کے سبب کچھ ماہ قبل تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔