ہمالیہ کے ننھے بھکشو

کوہ ہمالیہ کی بلند وادیوں میں بھکشوؤں کے گہرے قرمزی رنگ کے روایتی لباس میں لپیٹے بدھ مت کے ننھے پیروکار اس خانقاہ میں اپنے ابتدائی سبق لے رہے ہیں جو 15ویں صدی میں قائم کی گئی تھی۔

ننھے بکشو

،تصویر کا ذریعہPress Eye

،تصویر کا کیپشنلدّاخ میں لہہ کے قریب کوہ ہمالیہ کی بلند وادیوں میں بھکشوؤں کے گہرے قرمزی رنگ کے روایتی لباس میں لپٹے بدھ مت کے یہ ننھے پیروکار اس خانقاہ میں اپنے ابتدائی سبق لے رہے ہیں جو 15ویں صدی میں قائم کی گئی تھی۔
ننھے بدھ بکھشو

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنانڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں واقع لدّاخ کو بلند و بالا پہاڑی درّوں کی سرزمین بھی کہا جاتا ہے۔
بدھ بکھشو

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنسطح سمندر سے تین ہزار میٹر کی بلندی پر ایک بہت بڑی چٹان پر قائم تھِکسے نامی یہ خانقاہ صدیوں سے تبت میں بسنے والے بدھ مت کے پیروکاروں کے اس فرقے کا مسکن رہی ہے جسے ’زرد ٹوپی‘ یا ’گلپکا‘ کہا جاتا ہے۔
ننھے بھکشو

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنجب چین نے تبت کو فتح کیا، اس وقت سے اب تک تبت کے بدھ مت کے پیروکار ملک بدری کا شکار رہے ہیں۔
ننّھے بھکشو

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنانڈیا میں رہنے والے تبتی گھرانوں کی کوشش ہوتی ہے کہ ان کا کم از کم ایک بچہ کسی خانقاہ پر ضرور جائے اور اپنے مذہب، زبان اور تہذیب کے بارے میں تعلیم حاصل کرے۔
ننھے بھکشو

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنتبت کے روائتی بدھ مت میں تصاویر اور دیگر عکسی ذرائع کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔
ننھے بھکشو

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشناسی لیے ان بچوں کی تربیت میں تصاویر، اشکال اور دیگر مذہبی اشیا کے نمونوں کو شامل کیا جاتا ہے تاکہ انھیں روز مرہ زندگی میں بھی اپنے مذہب کی یاد آتی رہے۔
ننھے بھکشو

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنکئی دیگر مذہبی روایات کے مقابلے میں بدھ مت اپنے ماننے والوں کی ذاتی روحانی تربیت پر زیادہ توجہ دیتا ہے۔
ننھے بھکشو

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنبدھ مت کے ماننے والے زندگی کے اصل معنی سمجھنے پر زور دیتے ہیں اور کسی دیوتا یا دیوی کی پوجا نہیں کرتے۔