سربیا میں سردی اور پناہ گزینوں کی مشکلات

سربیا میں سردی کی شدید لہر کی وجہ سے ملک میں پناہ گزینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

سردی

،تصویر کا ذریعہSrdjan Stevanovic

،تصویر کا کیپشنگذشتہ چند روز میں سربیا میں بھی دیگر یورپی ممالک کی طرح سردی کی شدید لہر آئی ہے۔
سردی

،تصویر کا ذریعہSrdjan Stevanovic

،تصویر کا کیپشنسردی کی اس لہر کی وجہ سے ملک میں پناہ گزینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شہر سبوتکا کے مضافات میں پناہ گزینوں کے ایک عبوری مرکز میں حالات اس قدر برے ہیں کہ وہاں کے رہائشیوں کو کھلے آسمان تلے نہانا پڑتا ہے۔
سردی

،تصویر کا ذریعہSrdjan Stevanovic

،تصویر کا کیپشنسربیا کے کچھ علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجمداد کے قریب پہنچ گیا ہے۔
سردی

،تصویر کا ذریعہSrdjan Stevanovic

،تصویر کا کیپشنمشرقی یورپ کے کئی حصوں میں شدید برفباری ہوئی ہے اور اس سے کچھ لوگوں کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں۔
سردی

،تصویر کا ذریعہSrdjan Stevanovic

،تصویر کا کیپشنبہت سے پناہ گزینوں کو ایسے مقامات پر راتیں گزارنا پڑ رہی ہیں جہاں وہ کچرا جلا کر خود کو سردی سے بچانے کی کوشش کرتے ہیں۔
سردی

،تصویر کا ذریعہSrdjan Stevanovic

،تصویر کا کیپشناچھے روزگار کی تلاش یا پھر جنگ زدہ علاقوں سے جان بچا کرنے نکلنے والے ان تارکینِ وطن کے لیے یورپ میں زندگی کی پھر سے شروعات انتھائی کٹھن دکھائی دیتی ہیں۔
سردی

،تصویر کا ذریعہSrdjan Stevanovic

،تصویر کا کیپشنیورپی ممالک میں پناہ کی تلاش میں جانے والوں میں ایک بڑی تعداد نوجوانوں کی بھی ہے جنھیں نہ رہنے کا کوئی ٹھکانہ میسر ہے اور نہ ہی روزگار کا کوئی معقول ذریعہ۔