آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
اسرائیلی فوجی پر ایک زخمی غیر مسلح فلسطینی حملہ آور کو قتل کرنے کا جرم ثابت
اسرائیل میں ايک فوجي عدالت نے اُس اسرائيلی فوجی کو غير ارادي قتل کا مجرم قرار ديا ہے جس نے ايک زخمي فلسطینی شہری کو سر ميں گولي مار کر ہلاک کر ديا تھا۔ سارجنٹ ايلور عازاريا پر مارچ میں فلسطینی شہری عبدالفتح الشریف کو اسرائیلی فوج کے گھیرے میں قتل کرنے کی فرد جرم عائد کی گئي تھی۔ اسرائيل کي فوجي تاريخ کے اِس غیر معمولی مقدمے نے اسرائیليوں کو منقسم کر دیا ہے۔ بعض لوگ اس فيصلے پر خوش ہيں جبکہ ديگر اس کے خلاف۔