آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
'اب ایسا نہیں ہوگا‘، ڈونلڈ ٹرمپ کا شمالی کوریا کو پیغام
نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹویٹ کے ذریعے شمالی کوریا کے بین البراعظمی جوہری میزائل بنانے کے دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ شمالی کوریا کے رہنما نے سالِ نو کے موقعے پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ بین البراعظمی میزائل کی تیاری 'آخری مراحل' میں ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ 'ایسا نہیں ہو گا۔' یہ بات واضح نہیں ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ شمالی کوریا کی جوہری میزائل بنانے کی صلاحیت پر شک کا اظہار کر رہے تھے یا وہ اس کو روکنے کا کوئی قدم اٹھائیں گے۔
نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور ٹویٹ کے ذریعے شمالی کوریا کے اتحادی چین کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ شمالی کوریا کو لگام دینے میں ناکام رہا ہے۔
'چین امریکہ سے یک طرفہ تجارت کر کے پیسے کما رہا ہے لیکن شمالی کوریا کے معاملے میں کوئی مدد نہیں کر رہا۔ بہت خوب!'
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
پیانگ یانگ نے گذشتہ سال بھی دو جوہری تجربات کیے تھے جن میں سے ایک کو اب تک شمالی کوریا کا سب سے طاقتور تجربہ کہا جا رہا ہے۔
اقوام متحدہ نے ایک قرارداد کے ذریعے شمالی کوریا سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ جوہری اور میزائل تجربات بند کر دے۔
شمالی کوریا نے حال ہی میں دعویٰ کیا تھا کہ اس نے امریکہ تک مار کرنے کی صلاحیت رکھنے والے میزائل کی تیاری میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔