جرمنی میں کرسمس مارکیٹ میں ہلاکتیں، تصاویر

جائے وقوع سے آنے والے ویڈیو مناظر میں کئی سٹالوں کو تباہ ہوئے اور متعدد افراد کو زخمی دیکھا جا سکتا ہے۔

برلن حملہ

،تصویر کا ذریعہMAURIZIO GAMBARINI

،تصویر کا کیپشنجرمنی میں میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک کے دارالحکومت برلن میں کرسمس کی خریداری کے حوالے سے لگی ایک مارکیٹ میں ٹرک کے ٹکرانے سے 12 افراد ہلاک اور 45 زخمی ہوگئے ہیں۔
برلن حملہ

،تصویر کا ذریعہMAURIZIO GAMBARINI

،تصویر کا کیپشنپولیس نے ابتدائی معلومات کی بنا پر اسے ایک حملہ قرار دیا تھا تاہم وزارتِ داخلہ کے تازہ بیان میں حادثے کے امکان کو رد نہیں کیا گیا ہے۔
برلن حملہ

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنجائے وقوع سے آنے والے ویڈیو مناظر میں کئی سٹالوں کو تباہ ہوئے اور متعدد افراد کو زخمی دیکھا جا سکتا ہے۔
برلن حملہ

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنیہ مارکیٹ بریچتپلٹز کے علاقے میں ہے جو کہ شہر کے مغربی علاقے کی مرکزی شاپنگ سٹریٹ کرفرتسنڈام کے قریب ہے۔
برلن حملہ

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنپولیس کا کہنا ہے کہ اس ٹرک کی نمبر پلیٹ پولینڈ کی تھی اور اس کی مالک پولینڈ سے تعلق رکھنے والی ایک ڈلیوری سروس کمپنی ہے۔
برلن حملہ

،تصویر کا ذریعہMichael Sohn

،تصویر کا کیپشنکمپنی کا کہنا ہے کہ ٹرک پیر کو پولینڈ سے برلن کے لیے روانہ ہوا تھا تاہم مقامی وقت کے مطابق شام چار بجے ان کا ٹرک سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔
برلن حملہ

،تصویر کا ذریعہMichael Sohn

،تصویر کا کیپشنپولیس کا کہنا ہے کہ ٹرک کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے تاہم اطلاعات کے مطابق ان کے شریک ڈرائیور ہلاک ہوگئے ہیں۔