’ماں کے سامنے روہنگیا لڑکی کو ریپ کر دیا گیا‘

،آڈیو کیپشنبرٹش روہنگیا کمیونٹی کے جنرل سیکریٹری محمد نظام الدین نے کہا ہے کہ روہنگیا کمیونٹی کو دیوار سے لگا دیا گیا ہے

بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف میانمار فوج کا مبینہ تشدد 'انسانیت کے خلاف جرائم' کے زمرے میں آتا ہے۔ دوسری طرف بی بی سی سے بات کرتے ہوئے برٹش روہنگیا کمیونٹی کے جنرل سیکریٹری محمد نظام الدین نے کہا ہے کہ روہنگیا کمیونٹی کو دیوار سے لگا دیا گیا ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ ایک حرکت الیقین نامی شدت پسند تنظیم کا نام لیا جا رہا ہے کہ وہ بھی برمیوں کے خلاف تشدد کے واقعات میں ملوث ہے تو ان کا کہنا تھا کہ یہ سب برما کی فوج کا پروپیگنڈا ہے۔