فیدل کاسترو کے انتقال پر سوگ اور جشن

کیوبا کے سابق صدر اور انقلابی رہنما فیدل کاسترو کے انتقال پر سوگ اوربعض مقامات پر جشن منایا جا رہا ہے۔

فیدل کاسترو

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنکیوبا کے سابق صدر اور انقلابی رہنما فیدل کاسترو کے انتقال پر کیوبا سمیت کئی دیگر ممالک میں سوگ منایا جا رہا ہے۔
فیدل کاسترو

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشندارالحکومت ہوانا سمیت کیوبا کے کئی علاقوں میں نو روزہ سوگ کا آغاز کر دیا گیا اور فیدل کاسترو کے حامیوں کی بڑی تعداد آخری رسومات میں شریک ہونے کے لیے جمع ہیں۔
فیدل کاسترو

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشن1926 میں پیدا ہونے والے فیدل کاسترو جمعے کی رات 90 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ ان کے حامیوں کا ان کے بارے میں کہنا ہے کہ انھوں نے عوام کو کیوبا واپس سونپا۔
فیدل کاسترو

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنہیونڈورس، کولمبیا اور پیرگوائے جیسے کئی ممالک میں ان کے انتقال پر تعزیتی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
فیدل کاسترو

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشناس کے برعکس امریکہ میں مقیم کیوبن فیدل کاسترو کے انتقال پر جشن منا رہے ہیں۔
فیدل کاسترو

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنامریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیدل کاسترو کے بارے میں کہا ہے کہ وہ ایک ’ظالم آمر‘ تھے جنھوں نے کئی دہائیوں تک اپنی ہی عوام پر ظلم کیا۔