نیوزی لینڈ میں زلزلے کے بعد سونامی

نیوزی لینڈ کے جنوبی جزیرے میں 7.8 شدت کے زلزلے کے دو گھنٹے بعد سونامی کی لہریں بھی ٹکرائی ہیں جس کے پیش نظر کئی علاقوں میں وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

نیوزی لینڈ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشننیوزی لینڈ کے جنوبی جزیرے میں شدید زلزلے کے بعد سونامی کی لہریں بھی ٹکرائی ہیں۔ رہائشیوں کے مطابق زلزلے کے جھٹکے اتنے شدید تھے کہ وہ عمارتوں سے باہر نکل آئے۔
نیوزی لینڈ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنوقفے وقفے سے زلزلے کے جھٹکے آنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث کئی افراد کھلے آسمان تلے رات گزارنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔
نیوزی لینڈ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنآگ بجھانے والے عملے کے ایک اہلکار نے ریڈیو نیوزی لینڈ کو بتایا ہے کہ گھروں کے باہر ملبہ تو پڑا ہے لیکن فی الحال سب کچھ ٹھیک دکھائی دے رہا ہے۔
نیوزی لینڈ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنامریکی جیولاجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7.8 ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد ساحلی علاقوں میں رہنے والے افراد کو اونچے اور محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کا کہا گیا ہے۔
نیوزی لینڈ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنزلزلے کے بعد کئی علاقوں میں آفٹر شاکس کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔
نیوزی لینڈ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشننیوزی لینڈ کے جنوبی جزیرے میں آنے والے زلزلے کے دو گھنٹے بعد ہی سونامی کی لہریں ٹکرائیں جس کے بعد کئی علاقوں میں وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔
نیوزی لینڈ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنزلزلے کے بعد آفٹر شاکس کے باعث ہزاروں افراد اپنے گھروں کو چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے ہیں۔