امریکہ میں ٹرمپ مخالف مظاہروں کا دوسرا روز

امریکہ کے مختلف شہروں میں مسلسل دوسرے روز ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مظاہرے کیے گئے۔

امریکہ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنامریکہ کے مختلف شہروں میں دوسرے روز بھی صدارتی انتخاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کے منتخب ہونے کے خلاف مظاہرے کیے گئے ہیں تاہم گذشتہ روز کے مقابلے میں مظاہرین کی تعداد کم رہی۔
امریکہ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنزیادہ تر مظاہرین نوجوان تھے اور ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی صدارت نسلی اور صنفی تقسیم پیدا کرے گی۔
امریکہ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنڈونلڈ ٹرمپ کی مخالفت میں جمعرات کی شام فلاڈیلفیا، بالٹیمور، پورٹ لینڈ، سالٹ لیک سٹی اور گرینڈ ریپڈز سمیت دیگر شہروں میں مظاہرے کیے گئے۔
امریکہ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنفلاڈیلفیا میں مظاہرین سٹی ہال کے قریب جمع ہوئے اور انھوں نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر 'ہمارا صدر نہیں'، 'امریکہ کو سب کے لیے محفوظ بناؤ' جیسے نعرے درج تھے۔
امریکہ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنبالٹیمور میں پولیس کا کہنا تھا کہ 600 افراد نے پرامن طریقے سے شہر میں ریلی نکالی۔
امریکہ

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنمنیاپولس میں مظاہرین نے کچھ وقت کے لیے ایک ہائی وے بلاک کی۔
امریکہ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنسان فرانسسکو میں سکول کے طالب علموں نے قوس و قزح کے رنگوں والے بینرز اور میکسیکو کے جھنڈے لہرائے۔
امریکہ

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنشکاگو میں ٹرمپ ٹاور کے باہر بھی مختصر تعداد میں لوگ جمع ہوئے جبکہ گذشتہ روز ہزاروں کی تعداد میں افراد نے شہر میں مارچ کیا تھا۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق راہگیروں نے ان کو خیرمقدم کیا لیکن کم از کم ایک ڈرائیور ان پر چلایا کہ انھیں 'خاموش رہیں اور جمہوریت کو تسلیم کریں۔'