ٹرمپ اور ہلیری کے کیمپس میں نتائج کے اثرات

امریکی صدارتی انتخاب میں جیسے جیسے نتائج آنے لگے، ٹرمپ کے کیمپ میں جشن شروع ہوا اور ہلیری کے کیمپ میں افسردگی چھاتی گئی۔

امریکی انتخاب

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty

،تصویر کا کیپشننیویارک کے کنوینشن سینٹر میں موجود افراد کے چہروں پر ابتدائي انتخابی نتائج کے اثرات اس طرح نظر آئے۔ یہاں ہلیری کلنٹن رات گزار رہی ہیں۔
امریکی انتخاب

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشنملائیشیا کے ایک ہوٹل میں بڑی سکرین پر ہوٹل میں مقیم مہمان امریکی نتائج کی براہ راست پیش کش کو بغور دیکھ رہے ہیں۔
امریکی انتخاب

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty

،تصویر کا کیپشننیویارک کے کنوینشن سنیٹر کا منظر جہاں الینوئے ریاست میں ڈیموکریٹک امیدوار ہلیری کلنٹن کی جیت پر لوگوں میں خوشی کی لہر دیکھی جا سکتی ہے۔
امریکی انتخاب

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنرپبلکن پارٹی کے حامیوں میں اوہایو سے آنے والے نتائج کے بعد خوشی کی لہر دوڑ گئي۔
امریکی انتخاب

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشننارتھ کیرولائنا میں ٹرمپ کی کامیابی کے بعد یہ جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے
امریکی انتخاب

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنشمالی کیرولائنا میں رپبلکن امیدوار کی جیت پر جشن کا سماں نظر آيا۔
امریکی انتخاب

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنرپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ انتخاب کی رات نیویارک میں ہیں جہاں ان کے مداح ان کے ساتھ ہر ایک کامیابی پر جشن مناتے نظر آ رہے ہیں۔
امریکی انتخاب

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنابتدائی نتائج میں ہلیری کلنٹن آگے تھیں لیکن اس کے بعد وہ پیچھے ہوتی جا رہی ہیں۔ کئی ریاستوں میں ان کی جیت پر ان کے حامیوں میں جشن کا سماں ہے۔