آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
عراق میں دولت اسلامیہ کے آخری گڑھ کی جانب پیش قدمی جاری
عراقی اور اتحادی افواج کی عراق کے دوسرے بڑے شہر اور ملک میں شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کے آخری گڑھ موصل کی جانب پیش قدمی جاری ہے۔ موصل پر سنہ 2014 میں دولت اسلامیہ نے قبضہ کیا تھا اور یہیں تنظیم کے سربراہ ابوبکر البغدادی نے خلافت کا اعلان بھی کیا تھا۔