آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
موصل کی آزادی کا معرکہ شروع
عراق کے دوسرے بڑے شہر مُوصل سے دولتِ اسلامیہ کے شدت پسندوں کا قبضہ ختم کروانے کي لڑائی شدت اختيار کر رہي ہے اور عراقی فوج نے مُوصل کي جانب پيش قدمی کے دوران کئی مورچوں پر قبضے کا دعویٰ کيا ہے۔ مُوصل کو دولت اسلامیہ کے قبضے سے آزاد کروانے کے لیے منصوبہ بندی کئی ماہ سے جاری تھی اور پیر کی صبح عراقی توپخانے نے مُوصل ميں نام نہاد دولت اسلاميہ تنظيم کے ٹھکانوں پر گولہ باری شروع کر دی جس کے ساتھ ہی اِس جنگ کا آغاز ہو گیا۔