برٹش پریس فوٹوگرافر ایسوسی ایشن کی منتخب بہترین تصاویر

برٹش پریس فوٹوگرافر ایسوسی ایشن نے گذشتہ 12 مہینوں کے دوران خبروں، فیچرز اور کھیلوں کی بہترین تصاویر منتخب کی ہیں۔

ایک سائیکل سوار

،تصویر کا ذریعہBRUCE ADAMS

،تصویر کا کیپشنخبروں، فیچرز اور کھیل کے میدان سے برطانوی پریس کے فوٹوگرافروں کی گذشتہ 12 مہینوں میں لی جانے والی چند تصاویر یہاں پیش ہیں۔ ان کی ایک نمائش لندن میں منعقد ہونے والی ہے۔ یہ تصویر ملک میں شدید سیلاب کے بعد کمبریا کے کارلائل میں بروس ایڈمز نے لی تھی۔
ایک باپ اور بیٹا ميچ دیکھنے کی کوشش میں

،تصویر کا ذریعہMatt Sprake / FameFlynet

،تصویر کا کیپشنبرٹش پریس فوٹوگرافر ایسوسی ایشن کا قیام سنہ 1984 میں فلیٹ سٹریٹ فوٹوگرافرز کے ایک گروپ کے ذریعے عمل میں آیا تھا۔ وہ اس کے تحت اپنے کام کا مظاہرہ کرنا چاہتے تھے۔ میٹ سپارک نے ایک باپ اور ان کی بیٹے کو ایک دروازے سے جھانکتے ہوئے اپنے کیمرے میں قید کیا ہے۔ وہ اپٹن پارک میں ویسٹ ہیم کے اپنے آخری میچ کو دیکھنے کے لیے وہاں تھے۔
پاکستانی پناہ گزین

،تصویر کا ذریعہDan Kitwood/Getty Images

،تصویر کا کیپشنسنہ 2015 میں تقریبا دس لاکھ پناہ گزین یورپ آئے اور ان کی آمد سے یورپی ممالک میں ایک بحرانی صورت حال پیدا ہو گئی۔ ڈین کٹ وڈ کی اس تصویر میں پاکستانی پناہ گزینوں کو یونان کے کوس میں دیکھا جا سکتا ہے۔ انھوں ترکی سے ایک چھوٹی اور خراب کشتی میں بحر ایجہ عبور کیا تھا۔
پناہ گزینوں کا سیل رواں

،تصویر کا ذریعہJeff J Mitchell/Getty Images

،تصویر کا کیپشنیہ تصویر جیف جے میشیل نے سلوانیہ میں لی ہے۔ اس میں تارکین وطن کو پولیس ریگونس کے بریزیک کے پناہ گزین کیمپ میں لے جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ڈیمیئن مک فیڈن کی اس تصویر میں ایک شخص کو ریلوے ٹریک کے کنارے فرانس کی پولیس سے چھپتے دیکھا جا سکتا ہے۔

،تصویر کا ذریعہDamien McFadden

،تصویر کا کیپشنڈیمیئن مک فیڈن کی اس تصویر میں ایک شخص کو ریلوے ٹریک کے کنارے فرانس کی پولیس سے چھپتے دیکھا جا سکتا ہے۔
چیشائر میں سٹاک پورٹ کے قریب لیمے پارک میں چہل قدمی کرنے والے برف سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ یہ تصویر بروس ایڈمس نے لی ہے۔

،تصویر کا ذریعہBRUCE ADAMS

،تصویر کا کیپشنچیشائر میں سٹاک پورٹ کے قریب لیمے پارک میں چہل قدمی کرنے والے برف سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ یہ تصویر بروس ایڈمس نے لی ہے۔
فلنٹ کا صنعتی منظر

،تصویر کا ذریعہChristopher Furlong

،تصویر کا کیپشنکرسٹوفر فرلانگ کی اس تصویر میں ویلز کے فلنٹ میں بڑے صنعتی پلانٹس سے اٹھتی ہوئی بھاپ کو سورج کے طلوع ہونے کے وقت دیکھا جا سکتا ہے۔
ڈیوڈ کیمرون اور ان کی اہلیہ

،تصویر کا ذریعہBen Cawthra/LNP

،تصویر کا کیپشنبین کاوتھرا نے سمینتھا کیمرون کے جذبات کو ظاہر کرنے والی یہ تصویر لی ہے۔ یہ تصویر اس وقت لی گئی ہے جب ان کے شوہر اور برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون یورپی یونین سے برطانیہ کے علیحدہ ہونے پر اپنا استعفی دینے والی تقریر کر رہے تھے۔
پرنس ہیری اور فوجیوں کی ریلے ٹیم

،تصویر کا ذریعہChris Jackson/Getty Images for Invictus

،تصویر کا کیپشنپرنس ہیری کو برطانوی مسلح افواج کی چار ضرب پچاس میٹر ریلے ٹیم کے ساتھ انوکٹس گیمز میں جشن مناتے ہوئے دیھکا جا سکتا ہے۔ یہ تصویر کرس جیکسن نے لی ہے۔ انوکٹس گیمز زخمی، گھائل اور بیمار فوجیوں کا واحد بین الاقوامی مقابلہ ہے۔
سرینا ولیمز کی یہ تصویر لنڈسے پارنبی نے ومبلڈن 2016 کا فائنل جیتنے کے بعد لی تھی۔

،تصویر کا ذریعہLindsey Parnaby

،تصویر کا کیپشنسرینا ولیمز کی یہ تصویر لنڈسے پارنبی نے ومبلڈن 2016 کا فائنل جیتنے کے بعد لی تھی۔
امریکی اداکار اور ہدایتکار جان مالکووچ

،تصویر کا ذریعہDaniel Hambury

،تصویر کا کیپشنڈینیئل ہیمبری نے امریکی اداکار اور ہدایتکار جان مالکووچ کی تصویر سینٹر لندن کے ایک ہوٹل میں لی تھی۔
محمد فرح یا مو فرح

،تصویر کا ذریعہJEREMY SELWYN

،تصویر کا کیپشناسائنمنٹ 2016 لندن فوٹو بلاک نمائش کا حصہ ہے جو لندن کے ٹرومین بریویری میں جاری ہے۔ جیرمی سیلون کی اس تصویر میں محمد فرح پانچ ہزار میٹر دوڑ میں اولمپک طلائی تمغا جیتنے کے بعد۔