ہیٹی میں طوفان میتھیو سے تباہی کے مناظر

ہیٹی میں طوفان میتھیو تباہی پھیلانے کے بعد اب امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحل کے قریب پہنچ گیا ہے۔

ہیٹی، طوفان

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنہیٹی میں آنے والے طوفان میتھیو کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد دو گنا اضافے کے بعد آٹھ سو تک پہنچ گئی ہے۔
ہیٹی، طوفان

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشناقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ اس طوفان سے ہونے والے نقصان کو جاننے میں کئی دن لگ سکتے ہیں۔
ہیٹی، طوفان

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنمیتھیو طوفان جو تیسرے درجے کے طوفان میں بدل چکا ہے اب 120 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحل کی جانب بڑھ رہا ہے۔ اس خطرے کے پیش نظر لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
ہیٹی، طوفان

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنخدشہ ظاہر کیا ہے کہ میتھیو طوفان فلوریڈا، جورجیا، ساؤتھ کیرولینا اور نارتھ کیرولینا کو متاثر کر سکتا ہے۔
ہیٹی، طوفان

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنفلوریڈا کے گورنر رک سکاٹ نے خبردار کیا ہے کہ عفریت کا رخ فلوریڈا کی جانب ہے اور یہ تباہ کن ہو سکتا ہے۔
ہیٹی، طوفان

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنگذشتہ ایک دہائی کے دوران آنے والے شدید طوفان کے باعث متاثر ہونے والے علاقوں میں امدادی کام جاری ہیں اور لوگ اپنی مدد آپ کے تحت بھی امدادی کاموں میں حصہ لے رہے ہیں۔
ہیٹی، طوفان

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنہیٹی کے شہر جیریمی میں 80 فیصد عمارتیں زمین بوس ہو چکی ہیں جبکہ جنوبی صوبے میں 30 ہزار مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔