ہیٹی میں سمندری طوفان میتھیو سے تباہی کے مناظر

ہیٹی میں سمندر طوفان میتھیو سے ہلاکتوں کی تعداد 250 سے زائد ہوگئی ہے۔ تباہی کے مناظر

haiti

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنہیٹی میں حکومت کا کہنا ہے کہ میتھیو طوفان کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 283 تک پہنچ گئی ہے۔
haiti

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنشہر جیریمی میں 80 فیصد عمارتیں زمین بوس ہو چکی ہیں جبکہ جنوبی صوبے میں 30 ہزار مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔
ہیٹی

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشن50 کے قریب افراد کی ہلاکت جنوبی شہر روشے آبیتیو میں ہوئی ہے۔
ہیٹی

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنہیٹی دور دراز کے متاثرہ علاقوں سے موصول ہونے والی تازہ تصاویر میں تباہی کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔
ہیٹی

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشنجنوب مغربی قصبے جیریمی میں سینکڑوں مکانات تباہ ہو چکے ہیں۔
ہیٹی

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنہیٹی میں آنے والے طوفان سے ہونے والی تباہی کے پیش نظر ملک میں ہونے والے صدارتی انتخابات کو بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔
فلوریڈا

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنایک مرتبہ پھر اس طوفان کو کیٹیگری فور میں رکھا گیا ہے اور اسے دوسرا شدید ترین طوفان قرار دیا جا رہا ہے جس کا رخ اس وقت امریکی ریاست فلوریڈا کی جانب ہے۔
ہیٹی

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشنہیٹی میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے مورد وہبا کا کہنا ہے کہ تقریباً دس ہزار افراد عارضی خیموں میں ہیں جبکہ ہسپتالوں میں مزید جگہ نہیں ہے۔
ہیٹی

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشنوزیر داخلہ فرانسز اینک جوزف نے بتایا ہے کہ 'ہم یہ جانتے ہیں کہ کئی، کئی مکانات تباہ ہوچکے ہیں۔ بعض مکانات کی چھتیں اکھڑ گئی ہیں جنھیں دوبارہ تعمیر کیا جائے گا جبکہ دیگر مکمل طور پر تباہ چکے ہیں۔'