ہیٹی میں سیلاب سے زندگی متاثر

ہیٹی میں 125 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں اور شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب جسے میھتو کا نام دیا گیا ہے نے مکینوں کی زندگی کو شدید متاثر کیا ہے۔

ہیٹی، سیلاب

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنہیٹی میں آنے والے سیلاب کے نتیجے میں فصلوں اور املاک کو نقصان پہنچا۔ دارالحکومت پورٹ او پرنس میں دریا میں طغیانی کا ایک منظر۔
ہیٹی، سیلاب

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپورٹ او پرنس کی شاہراہیں کوڑے کرکٹ اور سیلابی پانی کی وجہ سے بند ہو گئی ہیں۔ وہاں موجود ایک شخص کوڑے کو ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ گاڑیوں کی آمدورفت میں آسانی ہو سکے۔
ہیٹی، سیلاب

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنیہ خاتون ان ہزاروں مکینوں میں شامل ہیں جنھوں نے ہیٹی کے دارالحکومت کے قریب سے گزرنے والے دریا میں طغیانی کے بعد خطرے کے باعث وہاں سے نقل مکانی کی۔
سیلاب، میتھو

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنسیلابی طوفان جسے میتھیو کا نام دیا گیا ہے نے ہیٹی سے متصل جزیرہ ہسپینیولا کو بھی متاثر کیا جو ڈومینیکن رپبلک کا حصہ ہے۔ اس تصویر میں دکھائی دینے والے گھر میں مقیم دو بہنیں بھی اسی طوفان کا نشانہ بنیں۔
میتھیو، ہیٹی

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنیہ پیرو کے ایک سکول کا منظر ہے جو ہیٹی کے دارالحکومت میں آنے والے طوفان میتھیو کے متاثرین کی پناہ گاہ کے لیے استعمال ہورہا ہے۔
ہیٹی، سیلاب

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشناقوامِ متحدہ نے ہیٹی میں آنے والے طوفان کو سنہ 2010 میں آنے والے زلزلے کے بعد ملکی تاریخ کا سب سے بڑا انسانی بحران قرار دیا ہے۔
ہیٹی، سیلاب

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشناقوامِ متحدہ کے مطابق اس وقت طوفان سے متاثرہ 10 ہزار افراد عارضی پناہ گاہوں میں موجود ہیں جبکہ ملک کے ہسپتال بھی متاثرین سے بھرے ہوئے ہیں۔
ہیٹی، سیلاب

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنیونیسف کا کہنا ہے کہ میتھیو نامی طوفان سے 40 لاکھ بچے متاثر ہو سکتے ہیں اور خصوصاً نکاسی آب سے مختلف مراض کا شکار ہوسکتے ہیں۔