مانچسٹر: انگلینڈ کی برتری 85 رنز

انگلینڈ کو بھارت کے خلاف 85 رنز کی برتری حاصل ہے اور پہلی اننگز میں اس کی چار وکٹیں باقی ہیں

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنانگلینڈ کو بھارت کے خلاف 85 رنز کی برتری حاصل ہے اور پہلی اننگز میں اس کی چار وکٹیں باقی ہیں

مانچسٹر ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے بھارت کے خلاف چھ وکٹوں کے نقصان پر 237 رنز بنائے ہیں۔

انگلینڈ کو بھارت کے خلاف 85 رنز کی برتری حاصل ہے اور پہلی اننگز میں اس کی چار وکٹیں باقی ہیں۔

دوسرے دن کھیل کے اختتام پر جوز بٹلر اور جو روٹ موجود تھے اور دونوں نے بالترتیب 22 اور 48 رنز بنائے تھے۔

<link type="page"><caption> میچ کا تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.com/sport/cricket/scorecard/88640" platform="highweb"/></link>

انگلینڈ کی جانب سے ایئن بیل اور کرس جورڈن نے 113 رنز تین وکٹ کے نقصان پر دوسرے دن کے کھیل کا آغاز کیا۔

میچ کے چوتھے دن بھارت کو پہلی کامیابی اس وقت ملی جب 136 رنز کے مجموعی سکور پر کرس جورڈن 13 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

چار رنز کے فرق سے ایئن بیل 58 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

بھارت کی جانب سے بھونیشور کمار نے اور ورون آرون نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے بھارت کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں صرف 152 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی تھی۔ کپتان مہندر سنگھ دھونی کے علاوہ کوئی دوسرا بلے باز انگلش بولروں کا مقابلہ نہ کر سکا۔

دھونی نے 71 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ روی چندرن ایشون نے 40 رنز بنائے۔

بھارت کی ٹیم نے ایک اننگز میں صفر پر آؤٹ ہونے کا ورلڈ ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔

بھارت کے چھ بلے باز بغیر سکور بنائے پویلین لوٹ گئے ان میں مرلی وجے، چیتشور پچارا، ویراٹ کوہلی، رویندرا جڈیجا، بھونیشور کمار اور پنکج سنگھ شامل ہیں۔

پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک ٹیسٹ میچ جیت رکھا ہے۔